آئ بہارِ زیست مقدر سنور گئے

آئی بہارِ زیست مقدّر سَنبھل گئے

سرکار کے قدم مری قسمت بَدل گئے

آیا نظر جو گنبدِ خِضْرا خُدا گواہ

جذبات میرے نور کے سانچے میں ڈھل گئے

یہ جان کر وہ بار گہ کار ساز ہے

طیبہ کی سمت اہل ِ نظر سر کے بل گئے

فیضان مصطفی تھا کہ ہم رَاہ ِ عِشق میں

سَو بار لڑکھڑائے مگر پھر سَنبھل گئے

صَل علیٰ یہ نامِ محمد کی برکتیں

طوفان آفتوں کے مرے سر سے ٹل گئے

ہر مَنصب و وقار نے بڑھ کر قدم لیئے

سرکار کے غلام جِدھر سے نکل گئے

خاؔلد جو اُن کا نام لیا ظلمتیں چھٹیں!

لاکھوں چَراغ خود مری راہوں میں جل گئے

Share this article
Shareable URL
Prev Post

وہ جہاں ہیں مری نسبت ہے وہاں سے پہلے

Next Post

مقدر آج کتنے اوج پر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next