آیا ہوں بن کے سائل سلطانِ دوجہاںﷺ
رحمت ہو پھر سے مائل سلطانِ دوجہاںﷺ
عز و وقار دے دو اسلام و مسلمیں کو
مٹ جائیں سارے باطل سلطانِ دوجہاںﷺ
بے کس ہوں ناتوں ہوں ، در پر میں آگیا ہوں
مومن بنا دو کامل سلطانِ دوجہاںﷺ
موجوں میں رنج و غم کے کشتی میری پھنسی ہے
مجھ کو عطا ہو ساحل سلطانِ دوجہاںﷺ
اپنی وِلا میں مجھ کو ایسا گُما دو آقاﷺ
خود سے رہوں میں غافل سلطانِ دوجہاںﷺ
دنیا کے شر سے مجھ کو بہرِ خدا بچالو
دامن میں کر لو داخل سلطانِ دوجہاںﷺ
بن کے گدا ہوں حاضر نظرِ کرم ہو ناظر
دیدار اب ہو حاصل سلطانِ دوجہاںﷺ
جملہ مبلغیں کو خیراتِ علم دے دو
سنت کے سب ہوں عامل سلطانِ دوجہاںﷺ
تحریک سُنی دعوت٘ اسلامی کو ہمیشہ
نظروں میں کرلو شامل سلطانِ دوجہاںﷺ
شیخین کا تصدق علمِ لدُنی دے دو
خشیت ہو رب کی حاصل سلطانِ دوجہاںﷺ
در پہ بلاتے رہنا ، بگڑی بناتے رہنا
عزت رہے یہ حاصل سلطانِ دوجہاںﷺ
گِریاں ہے قلبِ شاکؔر کردو کرم بھی وافر
اپنوں میں کرلو شامل سلطانِ دوجہاںﷺ
کلام:
مولانا محمد شاکر علی رضوی نوری