احمد رضا نے فیض کا دریا بہا دیا

احمد رضا نے فیض کا دریا بہا دیا
حُبِّ نبیﷺ سے دل کو مدینہ بنا دیا

خدمت نبیﷺ کے دین کی کچھ اس طرح سے کی
بِدعات و مُنکَرات کا قِلعہ گرا دیا

عظمت بٹھا دی آپ نے آقاﷺ کی، قلب میں
بدلے میں ربﷻ نے آپ کو اعلیٰ بنا دیا

ناموٗسِ مصطفیٰﷺ کی حفاظت کے واسطے
میرے رضا نے اپنا سبھی کچھ لٹا دیا

جانِ مراد کانِ تمنّا حضورﷺ ہیں
اپنا عقیدہ آپ نے کامل بنا دیا

*’’اَلدَّوْلَۃُ الْمَکِّیَّہ‘‘* ہے برہانِ علم غیب
علم نبیﷺ کا آپ نے سکہ بٹھا دیا

شاکرؔ تِرا احسان نہ بھولے گا حشر تک
عشقِ نبیﷺ میں دل کو تڑپنا سکھا دیا

کلام:
مولانا محمد شاکر علی رضوی نوری

Share this article
Shareable URL
Prev Post

چھایا ہے کیف دل پر قدموں میں بیٹھ کر

Next Post

اِدھر نعتِ خیرالوریٰﷺ ہورہی ہے

Read next