اللہ رے تیرے در و دیوار مدینہ

اللہ رے تیرے در و دیوار مدینہ
سرتا بقدم سب ہیں پُر انوار مدینہ


اے جلوہ گہہ احمد مختار مدینہ
اللہ کے دلدار کے دل دار مدینہ


دنیا میں ہے تو رحمت باری کا وسیلہ
ہردم یہ سمجھتے ہیں گنہہ گار مدینہ


ذرے ہیں تیرے چرخ کے تابندہ ستارے
فردوس بھی ہے تیری طلب گار مدینہ


طیبہ سے ہم آئے ہیں یہی آرزو لے کر
اللہ دکھا دے تو پھر اک بار مدینہ


سینے پہ ترے نقشِ کفِ پائے نبیﷺ ہے
گودوں میں صداقت کے ہیں ابحار مدینہ


شمشیر شجاعت ہے کہیں جوئے سخاوت
شیدا ہے تیرا حیدر کرّار مدینہ


فردوس کا منظر نظر آئے اسے پھیکا
اک بارجو دیکھے ترا گلزار مدینہ


آغوش محبت میں طلبگارِ سکوں ہے
مداح تیرا اخؔتر ناچار مدینہ

Share this article
Shareable URL
Prev Post

جہاں جاؤں وہاں نور ہدایت ہو تو کیا کہنا

Next Post

آج کچھ حد سے فزوں سوز نہانی ہے حضورﷺ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next