اور تو کچھ بھی نہیں حسنِ عمل میرے پاس

اور تو کچھ بھی نہیں حسنِ عمل میرے پاس

مجھ خطا کار کو سرکار کی رحمت کی ہے آس

پوچھے جائیں گے سر حشر جب اعمال میرے

ان کی مدحت کو بناؤں گا میں بخشش کی اساس

لے کے سینے میں ہم انوار حرم آئے ہیں

بن کے طیبہ سے بھی تصویر کرم آئے ہیں

ان کا آنا بھی ہے عنوان کرم صلی علی

جب بھی آئے ہیں وہ مائل بہ کرم آئے ہیں

جب بھی یاد ان کو کیا ہے یہی محسوس ہوا

میرے گھر رحمتِ عالم کے قدم آئے ہیں

دیکھ لیں ایک نظر آپ تو سب کچھ مل جائے

ہم بھی دل میں لئے امید ِ کرم آئے ہیں

مل گئی دولتِ کونین نہ کیوں ناز کروں

میرے حِصّے میں فقط آپ کے غم آئے ہیں

سجدۂ شوق رہا ان کے قدم سے منسوب

ہم مدینےمیں بھی از راہ ِ حرم آئے ہیں

ان کی تعریف سے قاصر ہی رہے ہیں خاؔلد

لے کے احساس یہی اہل قلم آئے ہیں

Share this article
Shareable URL
Prev Post

دو جہاں میں سلامتی آئ

Next Post

جس سے دونوں جہاں جگمگانے لگے گود میں آمنہ کے وہ نور آگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next

اللہ اللہ کے نبی سے

اللہ اللہ کے نبی سےفریاد ہے نفس کی بدی سے دن بھر کھیلوں میں خاک اڑائیلاج آئی نہ ذرّوں کی ہنسی سے شب بھر سونے ہی…

یادِ سرکارِ طیبہ

یادِ سرکارِ طیبہﷺ جو آئیمل گئی دل کو غم سے رہائی جس نے دیکھا بیابانِ طیبہاس کو رضواں کی جنّت نہ بھائی مجھ کو بے…