کوئی جا کر یہ کہہ دے روضۂ محبوبِ سبحاںﷺ پر

کوئی جا کر یہ کہہ دے روضۂ محبوبِ سبحاںﷺ پر
تَرحَّم یانبیﷺ اللہ کسی بیمار ہجراں پر


جھکے پڑتے ہیں گیسوئے معنبر روئے قرآں پر
گھٹائیں رحمتوں کی چھا رہی ہیں صحنِ بُستاں پر


میں مٹ مٹ کر بہاریں لوٹتا ہوں زندگانی کی
تڑپتا ہے مرا لاشہ زمین کوئے جاناں پر


دل مضطر تری دیوانگی میں آگ لگ جائے
قدم رکھ کر کہیں چلتے ہیں خاکِ کوئے جاناں پر


ہوئی دامانِ رحمت میں مری تردامنی پنہاں
گریں چشمِ ندامت سے جہاں دو بوند داماں پر


بال آخر جذبۂ صادق اثر لایا خلیؔل اپنا
کہ طیبہ آگیا لاشہ مرا دوشِ عزیزاں پر

Share this article
Shareable URL
Prev Post

پانی پانی جوشِش عصیاں ہے ساحل کے قریب

Next Post

دیارِ طیبہ میں مرنے کی آرزو ہے حضورﷺ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next