جشنِ میلاد ہم منائیں گے
ربﷻ سے صدقہ نبیﷺ کا پائیں گے
دور دل کی سیاہی کرنے کو
محفلِ نعت ہم سجائیں گے
آج کی شب ہے رحمتوں
ربﷻ کی رحمت میں ہم نہائیں گے
دیکھ کر قبر میں تِرا جلوہ
*نعتِ صَلِّ عَلٰی* سنائیں گے
مانگ دیوانے ان سے طیبہ کو
صدقے میلاد کے بلائیں گے
پاک کر لے نگاہ اشکوں سے
آقاﷺ جلوہ تجھے دکھائیں گے
کاش محشر میں آقاﷺ فرما دیں
آجا شاکرؔ تجھے بچائیں گے
کلام:
مولانا محمد شاکر علی رضوی نوری