جوت سے ان کی جگ اجیالا

منظوم تفسیر

جوت سے ان کی جگ اجیالا
وہ سورج اور سارے تارے

اِنَّا اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرْ
تم رب کے ہم سب ہیں تمہارے

یُعْطِیْ ربک حتیٰ تَرْضیٰ
مر ضئ رب ہیں تمہارے اشارے

کلمہ و خطبہ نماز و اذاں میں
بولتے ہیں سب بول تمہارے

اہلِ زمیں کے نصیبے چمکے
جب وہ فرش سے عرش سد ہارے

ہم نے ناؤ بھنور میں ڈالی
تم  اس ناؤ کے کھیون ہارے

ہم  نے ہمیشہ کام بگاڑے
تم نے بگڑے کام سنوارے

آقا حشر میں عزت رکھنا
عیب نہ یہ کھل جائیں ہمارے

ہم کو نہ دیکھو آپ کو دیکھو
گو بَد ہیں کس کے ہیں؟ تمہارے!

در کے کمین ہیں غیر نہیں ہیں
پھرتے پھریں کیوں مارے مارے

تھوڑی زمین جو  مدینہ میں دے دو
آن پڑیں قدموں میں تمہارے

نزع میں قبر میں اس سالکؔ کو
چاند سی شکل دکھانا پیارے

Share this article
Shareable URL
Prev Post

جنہیں خلق کہتی ہے مصطفیﷺ میرا دل انہیں پہ نثار ہے

Next Post

اے صبا تیرا گزر ہو جو مدینہ میں کبھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next

مئے حب نبیﷺ

مئے حُبِّ نبیﷺ سے جس کا دل سرشار ہو جائےوہ دانائے حقیقت، واقفِ اسرار ہو جائے زیارت روضۂ سرکارﷺ کی اک بار ہو…