جہان آب و گل میں کون یہ با کرّوفر آیا
نچھاور ہونے جن کے پاؤں پر شمس و قمر آیا
ہے جان آرزو تو ایک پر عشاق گوناگوں
کوئی پروانہ ور آیا کوئی دیوانہ ور آیا
غم ہجر و فراق مصطفیٰﷺ آغوش میں لے کر
بڑی ہی شان و شوکت سے مرا درد جگر آیا
فلک کی رفعتیں ہوجائیں گی زیر قدم اخؔتر
محمد مصطفیٰﷺ کے زیر پا گر تیرا سر آیا