درِ احمد پہ اب میری جبیں ہے

درِ احمد پہ اب میری جبیں ہے

مجھے کچھ فکر دو عالم نہیں ہے

مجھے کل اپنی بخشش کا یقیں ہے

کہ الفت ان کی دل میں جاگزیں ہے

بہاریں یوں تو جنت میں ہیں لاکھوں

بہارِ دشت طیبہ پر کہیں ہے

میں وصفِ ماہِ طیبہ کر رہا ہوں

بلا سے گر کوئی چیں بر جبیں ہے

عبث جاتا ہے تو غیروں کی جانب

کہ بابِ رحمت رحماں یہیں ہے

گنہگارو! نہ گھبرائو کہ اپنی

شفاعت کو شفیع المذنبیں ہے

فریبِ نفس میں ہمدم نہ آنا

بچے رہنا یہ مارِ آستیں ہے

دلِ بیتاب سے اخترؔ یہ کہہ دو

سنبھل جائے مدینہ اب قریں ہے

Share this article
Shareable URL
Prev Post

دور اے دل رہیں مدینے سے

Next Post

سنبھل جا اے دل مضطر مدینہ آنے والا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next