دست قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کی

دست قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کی
والہ و شیدا ہوئی ساری خدائی آپ کی

آپ پر صدقے نہ کیوں کر ہوں حسینان ِجہاں
صانع مُطلق کو شکل ِپاک بھائی آپ کی

آپ محبوبِ خدا کونین کے مختار ہیں
جب خدا ہےآپ کا ساری خدائی آپ کی

بادشاہانِ جہاں کو بھی یہی کہتے سنا
سلطنت دنیا کی چھوڑ و، لو گدائی آپ کی

ناروالے ایک دم میں نور والے ہوگئے
رحمت ِعالم عجب ہے رہنمائی آپ کی

ساری مخلوق الہٰی آپ کی فرماں پذیر
میں بھی بندہ آپ کا ساری خدائی آپ کی

امتِ عاصی کی بخشش آپ پر موقوف ہے
مخلصی دلوائے گی مشکل کشائی آپ کی

جمع ہوں گے روز محشر اولین و آخریں
سب پہ روشن ہوگی شان مصطفائی آپ کی

اب تو بلوا لو مدینے میں خدا کے واسطے
پارہ پارہ دل کو کرتی ہے جدائی آپ کی

یا الہٰی روز محشر لب پہ جاری ہو مرے
المدد اے شافع ِمحشر دوہائی آپ کی

جمع کرلے تو شۂ عقبےٰ جمیل ِقادری
کام دےگی حشر میں مدحت سرائی آپ کی

قبالۂ بخشش

Share this article
Shareable URL
Prev Post

یہ دل عرش اعظم بنا چاہتا ہے

Next Post

حبیب خدا عرش پر جانے والے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next