مرحبا صلِّ علیٰ عزمِ کلیمانۂ دل

مرحبا صلِّ علیٰ عزمِ کلیمانۂ دل
ہے حبیبی اَرِنی نعرۂ مستانۂ دل


نغمۂ درد ہے یا قصّۂ جانانۂ دل
مطلعِ نعت ہے یا سرخئ افسانۂ دل


رُخ ہے کعبہ کی طرف ہاتھ مدینے کی طرف
کتنا شاہانہ اندازِ گدایانۂ دل


شانۂ پنجۂ قدرت سے سنورنے والے
گیسوئے نور کہاں؟ اور کہاں شانۂ دل


یادِ کعبہ کے فدا، حسرتِ طیبہ کے نثار
آج مکّہ بھی، مدینہ بھی کاشانۂ دل


داغِ ہجرِ مدنی چاند تِری عمر دراز
جگمگاتا ہی رہے تجھ سے نبی خانۂ دل


بادۂ عشقِ محمّدﷺ سے ہے لبریز مگر
کبھی چھلکا نہیں اختؔر مِرا پیمانہ دل

Share this article
Shareable URL
Prev Post

دل ہے محوِ خیالِ قبلۂ ناز

Next Post

سلطانِ رسلﷺ سے تابہ خدا، اللہ سے تا سلطانِ رسلﷺ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next