مشکل آساں مری فرمایۓ شیئاً للّٰہ

استغاثہ بارگاہِ حضرت محبوب سبحانی قطب ربانی غوث الاعظم محی الدین شیخ الشیوخ سید عبدالقادر جیلانی قدس الله سرہ

جان پر بن گئی اب آئیے شیئاً للّٰہ
مشکل آساں مری فرمایۓ شیئاً للّٰہ

کشتیاں ڈوبی ہوئی آپ نے تیرائی ہیں
میری امداد بھی فرمایۓ شیئاً للّٰہ

آپ کا طالبِ دیدار ہوں غوث الثقلین
روۓ زیبا مجھے دکھلائیے شیئاً للّٰہ

اپنے دادا اسد الله کے قدموں کے طفیل
دستگیری مری فرمایۓ شیئاً للّٰہ

ہند میں بے سرو سامان رہے کب تک بیدمؔ
اس کو بغداد میں بلوائیے شیئاً للّٰہ

کلام:
بیدم شاہ وارثی علیہ الرحمہ

Share this article
Shareable URL
Prev Post

ساری دُنیا ایک طرف ہے، شہرِ مدینہ ایک طرف

Next Post

اے حبیبِ رب اکبرﷺ! آپ ﷺکے ہوتے ہوئے

Read next