میری بگڑی بنائیے آقا

میری بگڑی بنا ئیے آقا

دستگیری کو آئیے آقا

سخت مشکل میں ہے تمنّائی

حاصل زندگی ہو ہر سجدہ

نازشِ بندگی ہو ہر سجدہ

گر مدینے میں ہو جبیں سائی

من کمینہ سگِ دَیّارِ توام

لُطف کن لُطف خواستگار توام

کہ تو بندہ نواز آقائی

غم کے ماروں کو ہر خوشی بخشی

بے نواؤں کو سروری بخشی

یوں محمد نے کی مسیحائی

آخری وقت جاگ اٹھے قِسمت

سامنے ہو حضور کی صورت

دیکھوں خاؔلد جمالِ زیبائی

Share this article
Shareable URL
Prev Post

سیّدی یا حبیبی مولائ

Next Post

خاص رونق ہے سرِ عرش علیٰ آج کی رات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next