وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
جو اُمّی لقب ہاشمی و مطّلبی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
جو اِن کا نبی اُن کا نبی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
خوشبو میں بسی جس سے ہراک پھول و کلی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
وہ جس کی مہک ہر چمن دل میں بسی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
اسریٰ کا سفر کیا ہے، وَاللّیلْ کی توضیح، مَازَاغَ کے جلوے کی اَرَیْنَا میں ہے تشریح
اور جسکو عطا نعمت دیدار ہوئی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
تخلیق میں اوّل ہے، وہ تشریف میں آخر، باطن بھی وہ ہے اور وہی جلوۂ ظاھر
اور جس کے لئے عرش کی ہر راہ سجی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
وہ چاند کا پھٹنا ہو کہ سورج کی پلٹ ہو، پتھر کا تکلّم ہو کہ وہ شَقّ اُحُدْ ہو
اور بھیڑ جہاں نوری فرشتوں کی لگی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
ہر نعمت کبریٰ بھی ہمیں اِن سے ملی ہے، میدان شفاعت میں فقط اِن کی چلی ہے
اور رب کی رضا جن کے تبسّم میں چھپی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
حافظؔ ہیں وہ ہی قاسمِ ہر فرحت و نعمت، اللہ نے بنایا ہے اِنہیں شافعِ اُمّت
وہ جن سے گناہوں کی ترے دھوپ ڈھلی ہے، وہ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ میرا نبیﷺ ہے
(۲۶ رجب المرجب ۱۴۳۷ھ/ ۴ مئی ۲۰۱۶ء بروز بدھ) (نزیل ماریشس)