چمن خلد بریں کا عکس ہے روئے محمدﷺکا

چمن خُلدِ بریں کا عکس ہے روئے محمدﷺ کا
لقب ہے جنّت الماوا سیر کوئے محمدﷺ کا

چھپے خورشید کو مغرب سے لائے کھینچ کر باہر
فلک پر شور ہے اعجاز قابوئے محمدﷺ کا

لوائے حمد جب لے کر صفِ محشر میں آئیں گے
کھلے گا حال اُس دن زورِ بازوئے محمدﷺ کا

قیامت کے سرِ پل سے، وہ اِک تیغِ بُرّاں ہے،
گزر جاؤں گا لے کر نام ابروئے محمدﷺ کا

ہنگامِ غیور اُس کے ہے اک اک بال سے نازک
خطر کیا ہے و سیلہ جب کیا موئے محمدﷺ کا

صلے میں حق تعالیٰ سے اُمیدِ ہشت جنّت ہے
لکھا ہے وصف میں نے چار گیسوئے محمدﷺ کا

بچا لینا ابھی مجھ کو بد بوئے جہنّم سے
کہ میں خود کردہ ہوں اوصافِ خوشبوئے محمدﷺ کا

اگر خورشیدِ محشر کچھ مِرے سر پر چڑھا، کافؔی!
تو کہہ دوں گا کہ میں مدّاح ہوں روئے محمدﷺ کا

Share this article
Shareable URL
Prev Post

کیا کروں لے کے فقیرانِ جہاں کا تعویذ

Next Post

ہو سکے کس سے بیان آپ کی شانِ اعجاز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next

اے شاہد و مشہود !

دورِ حاضر کے نوجوان نعت گو شاعر ندرتمفتی محمد معظم سدا معظؔم مدنی کا خوبصورت عمدہ کلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اِک وصفِ…