ہر لحظہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں

ہر لحظہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں
فیضان محمد ﷺ ہے دن رات مدینے میں

پلکوں پہ سجاوءں گا خاک مدینے کی
لے جائیں اگر مجھ کو حالات مدینے میں

کچھ ہار درودوں کے ہے زاد سفر میرا
لے جاوءں گا اشکوں کی سوغات مدینے میں

عرشی بھی سوالی ہیں فرشی بھی سوالی ہیں
ملتی ہے شفاعت کی خیرات مدینے میں

دربار سے کوئی بھی ناکام نہیں پھرتا
سنتے ہیں وہ سائل کی ہر بات مدینے میں

جس ذات کی برکت سے ہے نام ظہوری کا
ہے جلوہ نما ہر سو وہ ذات مدینے میں

ہر لحظہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں
فیضان محمد ﷺ ہے دن رات مدینے میں

الحاج محمد علی ظہوری علیہ الرحمہ

Share this article
Shareable URL
Prev Post

حیدری رنگ میں رنگ جاؤ میرے یار

Next Post

وجہِ نشاطِ زندگی راحتِ جاں تم ہی تو ہو

Read next

ملا جس کی نسبتوں سے

ملا جس کی نسبتوں سے یہ عروج آگہی کو اسی در کی آرزو ہے مرے ذوقِ بندگی کو مرا دین اور دنیا تو الگ الگ نہیں ہیں میں…