یارسول اللہ آکر دیکھ لو

یارسول اللہ آکر دیکھ لو
یا مدینے میں بلا کر دیکھ لو

سیکڑوں کے دل منور کر دیے
اس طرف بھی آنکھ اٹھا کر دیکھ لو

کشتۂ دیدار زندہ ہو ابھی
جان عیسیٰ لب ہلا کر دیکھ لو

کلمہ پڑھتے جی اٹھیں مردے ابھی
جانِ عیسیٰ لب ہلا کر دیکھ لو

رنج و غم دردو الم کی میرے گرد
بھیڑ ہے سرکار آکر دیکھ لو

چھیڑے جاتے ہیں مجھے منکر نکیر
گور میں تشریف لا کر دیکھ لو

میری آنکھوں میں تمہیں ہو جلوہ گر
چلمن مزگان اٹھا کر دیکھ لو

یہ کبھی انکار کرتے ہی نہیں
بینوا ؤ آزماکر دیکھ لو

چاہے جو مانگو عطا فرمائیں گے
نامرادو ہاتھ اٹھا کر دیکھ لو

سیر جنت دیکھنا چاہو اگر
روضۂ انور پہ آکر دیکھ لو

دو جہاں کی سرفرازی ہو نصیب
ان کے آگے سر جھکا کر دیکھ لو

طور پر جلوہ جو دیکھا تھا کلیم
آج یاں پر وہ اٹھا کر دیکھ لو

ان کی رفعت کا پتا ملتا نہیں
مہرومہ چکر لگا کر دیکھ لو

اس جمیلِ قادری کو بھی حضور
اپنے درکا سگ بنا کر دیکھ لو

قبالۂ بخشش

Share this article
Shareable URL
Prev Post

عالم میں کیا ہے جس کی کہ تجھ کو خبر نہیں

Next Post

ہرجگہ ہیں جلوہ گستر دیکھ لو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next

ذوقِ عمل

اگر ذوقِ عمل کو آج امیرِ کارواں کرلیںبدل کر پھر وہی پہلی سی تقدیرِ جہاں کرلیں وہ سنتے ہیں زمانہ سرگزشتِ غم سناتا…