یانبیﷺ آپ کا پیارا پیارا حرم
ہر قدم پر یہاں ہے کرم ہی کرم
آپ کی جالیاں کس قدر ہیں حسیں
اور گنبد ہرا خوب ہی محتشم
چوم لیں آپ کو دیکھ کر بوالبشر
دِید کا شوق رکھیں سب ہی ذی امُم
آپ کے در کے سائل ہیں شاہ و گدا
جن کی آنکھیں ہیں نم اور آہیں گرم
کعبۃ اللہ مصفّا ہوا آپ سے
آپ کو دیکھ کر گر پڑے سب صنم
حکم قرآں سے ہر قول واجب ہوا
آپ کے سارے فرمان ہیں پُر حِکَمْ
عاصیوں کی دعاؤں پہ جو آمیں کہیں
آپ کے در پہ ایسے فرشتے خِدَم
آپ سے نور پائیں سب اہل زَمن
آپ رحمت جہاں کی شفیع اُمم
خوب جنت کی کیاری کے لُوٹے مزے
رحمتوں کی گھٹا مجھ پہ تھی دم بہ دم
آپ کے در پہ لایا ہوں جرم و خطا
معاف کر دیجئے رکھ کے میرا بَھرَم
تجھ پہ حافؔظ کرم کی وہ بارش ہوئی
بہہ گئے سب گُنَہْ اور ہوئے دور غَم
(۹ رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ/ ۱۴ جون ۲۰۱۶ نزیل مدینہ منورہ)
Read next
وجہِ نشاطِ زندگی راحتِ جاں تم ہی تو ہو
October 17, 2023
وجہِ نشاطِ زندگی راحتِ جاں تم ہی تو ہوروحِ روانِ زندگی جانِ جہاں تم ہی تو ہو تم جو نہ تھے توکچھ نہ تھا تم جو نہ…
1 min read
زمیں تا چرخِ بریں فرشتے ہر اک نفس کو پکار آئے
August 16, 2021
زمیں تا چرخِ بریں فرشتے ہر اک نفس کو پکار آئےگناہگارو! مناؤ خوشیاں شفیعِ روزِ شمار آئے وہ نورِ اوّل سراپا رحمت…
1 min read
آہ پورا مرے دل کا کبھی ارماں ہوگا
September 6, 2021
آہ پورا مرے دل کا کبھی ارماں ہوگاکبھی دل جلوہ گہ سرور خوباں ہوگا میرے دل پر جو کبھی جلوۂ جاناں ہوگالمعۂ نور مرے…
1 min read
جو داغِ عشقِ شہ دیں ہیں دل پہ کھائےہوئے
September 7, 2021
جو داغِ عشقِ شہ دیں ہیں دل پہ کھائےہوئےوہ گویا خلد بریں کی سند ہیں پائے ہوئے تمہارے در کے گداؤں کے واسطے یا…
2 min read