جس کو کچھ حب مصطفی ہی نہیں

جس کو کچھ حب مصطفی ہی نہیں
اُس کے ایمان کا پتا ہی نہیں

جو نہیں تابع رسول اللہﷺ
تابع امر کبریا ہی نہیں

ہے وہ یکتائے عالم ایجاد
اُس کا ثانی کوئی ہوا ہی نہیں

خبررہ رسم دین مصطفوی
دوسرا مسکن صفاہی نہیں

اے خدائے کریم تیرے سوا
دوسرا اعطی وعطا ہے نہیں

کر عطا میرے مطلب دل کو
تجھ سے مطلب کوئی چھپا ہی نہیں

جزیتری آستان رحمت کے
اہل حاجت کی التجا ہی نہیں

اب تو غیر از زیارت نبوی
اور کاؔفی کا مدعا ہی نہیں

Share this article
Shareable URL
Prev Post

عرشِ بریں ایوانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Next Post

امید بوسہ پائے نبی ﷺ میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read next